کے بارے میں

"مَیں مسِیح کے ساتھ مصلُوب ہُؤا ہُوں اور اب مَیں زِندہ نہ رہا بلکہ مسِیح مُجھ میں زِندہ۔”

– گلتِیوں 2:20

ابھی شروع کرنے کے لئے تیار ہیں؟ سرسری جائزے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔

ہمارا تعارف :

یہ پیدائش سے مکاشفہ تک بائبل کا عقیدت مندانہ مختصر مطالعہ ہے جو مسیح پر تازہ تازہ ایمان لانے والوں کو حواری بنانے کی عملی تربیت دیتا ہے۔ اس نصاب سے ایمان لانے والوں کے دل کی زبان پرورش پاتی اور اسے تقویت ملتی ہے جس سے گرجا گھر کے تحت حواریوں کے اجتماعات تشکیل پاتے ہیں۔ مزید یہ کہ نصاب ایمان لانے والوں کو ان کی زبان میں کتاب مقدس کا مطالعہ کرنے اور گرجا گھر کی روحانی نشوونما میں مدد کرنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔

اس کو احتیاط سے بنایا کیا گیا ہے اور اس طرح منظم رکھا جاتا ہے کہ مواد کے دنیا بھر کے مختلف لوگوں تک پہنچنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ کتاب مقدس کے مطالعے کا یہ پروگرام صحیفوں تک عقیدت مندانہ رسائی پیش کرتا ہے اور تعلیمی پس منظر سے قطع نظر سمجھنے میں بہت آسان ہے۔

مطالعے کی تاریخ:

یہ مواد ایک کامیاب کاروباری شخص اور مقامی پادری کے مابین تعلقات کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔ اس کاروباری شخص نے اپنے آبائی شہر میں کتاب مقدس کے ایک مقامی مطالعے میں شرکت کی جہاں اس نے پادری کو یسوع کی خوشخبری کے بارے میں تعلیم دیتے ہوئے سنا۔ پہلی بار اس کاروباری شخص کو محسوس ہوا کہ اسے واقعتاً صحیفوں کی تعلیم اس انداز سے دی گئی ہے کہ وہ انہیں سمجھ سکتا ہے۔ اس سے حوصلہ پا کر اس نے پادری کے ساتھ شراکت کی اور ان تعلیمات کو پوری دنیا کے لوگوں میں پھیلانا شروع کر دیا۔ اپنے انتقال تک کاروباری شخص اور پادری دونوں خدا کے کلام کو پوری دنیا تک پہنچانے کے اپنے مشن میں وفاداری سے لگے رہے۔ اگر آپ آج یہ پڑھ رہے ہیں تو یہ خدا کی اس پکار کی وجہ سے ہے جو ان کے دلوں پر آن پڑی۔ ان کی دعا یہی رہی ہو گی کہ آپ اس مواد سے سبق سیکھیں اور اس عمل سے خدا کے قریب ہوں.